i پاکستان

کراچی، انڈے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ دو روز بعد درجتازترین

February 10, 2026

کراچی میں انڈے کے ایک تاجر سے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ دو روز بعد درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹائو ن میں انڈے کے تاجر سے تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی، 2 روز قبل پیش آئے اس واقعے کا مقدمہ تاجر اصغر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق تاجر اصغر نے اپنے 2 ملازمین عامر اور عمران کو 30 لاکھ روپے تھیلے میں بھر کر دیے، ملازمین رقم لے کر بینک میں جمع کرانے جا رہے تھے کہ کورنگی ڈھائی نمبر پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ملازمین کو روکا، اور اسلحہ دکھا کر رقم سے بھرا تھیلا اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔مدعی کے مطابق ڈاکوں نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ڈاکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی