i پاکستان

کراچی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو شہر قائدمیں جلسے کی اجازت دینے سے انکارتازترین

April 26, 2024

 پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ 28 اپریل کے جلسے کی اجازت سے انکار پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ پولیس نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ میں کہا کہ شہرمیں دہشت گردی کی واردات ہوچکی ہے، دہشت گردی کے مزیدالرٹس ہیں، عوامی اجتماعات کی اجازت نہ دی جائے۔پاکستان تحریک انصاف نے 28 اپریل کوباغ جناح میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی