i پاکستان

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز تاحال معطلتازترین

March 09, 2026

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز بدستور معطل ہیں۔امریکی سفارتخانے کے مطابق 13 مارچ تک کی امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ متاثرہ درخواست دہندگان کو نئی اپائنٹمنٹ کے حوالے سے ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے معمول اور ہنگامی قونصلر سروسز جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں قائم قونصل خانوں کی بعض سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی