i پاکستان

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگئےتازترین

May 07, 2026

کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر عبدالستار ایڈووکیٹ نے تمام بیلٹ پیپرز واپس اٹھا لئے، بیلٹ پیپرز پولنگ سٹیشنز سے باہر لے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 5 ماہ سے متعدد بار کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہوئے، سندھ بار کونسل کی نگرانی میں آج کراچی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد ہو رہا تھا، الیکشن کے انعقاد کیلئے چاروں ضلعوں کی عدالتوں میں 33 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے اور الیکشن کمشنر کے فرائض رکن سندھ بار کونسل عبد الستار سر انجام دے رہے تھے۔صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ ہونا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی