کراچی کے علاقے لانڈھی رزاق آباد کے قریب بس اور ٹریلر کی ٹکر سے 11 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق کراچی میں رزاق آباد کے قریب بس اور ٹریلر میں ٹکر سے خاتون سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونیوالے تمام افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کے باعث مسافر بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔اس سے قبل کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق ہو گئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سال کے افتخار احمد کے نام سے ہوئی جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور 4 بچوں کے باپ تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی