دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈائو ن کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈائو ن ہوا ہے جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پانی کے بیک پریشر کے باعث دو لائنوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مین کیبل میں فالٹ آیا، فالٹ کے باوجود 22 میں سے 18 پمپنگ موٹرز پر بجلی کی فراہمی جاری رہی۔کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے باقی 4 پمپنگ موٹرز پر بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ یاد رہے کہ واٹر کارپوریشن نے 25 اپریل کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کے کنکشن کیلئے 7 پمپ 2 دن کے لئے بند کئے تھے جبکہ 2 پمپ ایک ہفتے کیلئے بند کر رکھے ہیں جس سے پہلے ہی شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی