کراچی میں دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آئو ٹ ہوگیا۔ ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں لیکن امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ منگل کو بھی دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آئو ٹ ہوگیا جب کہ پرچے کے ساتھ سوشل میڈیا پر جوابات بھی گردش کرنے لگے۔واضح رہے اس سے قبل نویں جماعت کا مارننگ شفٹ میں ہونے والا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ بھی آئو ٹ ہوگیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی