i پاکستان

کراچی ، فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے 29 خواتین اور بچے بیہوشتازترین

August 09, 2023

کراچی کی ایک فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے 29 خواتین اور بچے بیہوش ہوگئے۔ ڈاکس پولیس تھانے کے اہلکاروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ وارف میں واقع فشریز میں ایک نجی سی فوڈ کمپنی کا پائپ لیک ہونے سے امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے 29 خواتین اور بچے بے ہوش ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 14 خواتین کو سول ہسپتال کراچی اور 15 دیگر خواتین اور بچوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سی فوڈ کمپنی کے انجینیئرز نے فیکٹری میں پائپ کی مرمت اور لیکج کو ختم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی