کراچی کے علاقے گڈاپ ٹان میں ٹرک پر لدی ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 74 موٹرسائیکلیں جل گئیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گڈاپ کے قریب موٹرسائیکلوں کے ٹرک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے کہا کہ آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا۔ ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تھا۔موٹرسائیکلوں سے لدا ٹرک کراچی سے ملتان جا رہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی