i پاکستان

کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے دو کارندے گرفتارتازترین

January 25, 2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کلفٹن میں کارروائی کرکے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے دو کارندے گرفتار کرلیے،ترجمان ایف آئی آے کے مطابق کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد باقر اور محمد فاروق شامل ہیں،ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ملزمان بغیر لائسنس غیرملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے، چھاپے کے دوران ملزمان سے 45ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی