i پاکستان

کراچی، گل پلازہ آتشزدگی واقعہ، پولیس نے یونین کے صدر اور دیگر کو ذمہ دار قرار دیدیا،محکمہ پراسیکیوشن کا چالان اعتراض،واپس کردیاتازترین

June 23, 2026

کراچی میں پولیس نے سانحہ گل پلازہ کیس کے چالان میں پلازہ یونین کے صدر تنویرپاستا اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قراردے دیا۔ محکمہ پراسیکیوشن کے ذرائع کے مطابق چالان میں ملزمان یونین صدر تنویرپاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جنرل سیکرٹری امین اور جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان کو آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ پراسیکیوشن نے چالان اعتراض لگا کر واپس کردیا ۔واضح رہے کہ رواں سال 17 جنوری کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی۔ یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے تھے جب کہ پلازہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی