i پاکستان

کراچی، گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات، دو افراد زخمیتازترین

June 11, 2025

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔چھیپا ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ گلستان جوہر بلاک 4 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے عبدالوہاب نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسرا واقعہ بلاک اے تھری میں پیش آیا، جس میں ارشاد الحق نامی شہری زخمی ہوا۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں فائرنگ کے واقعات کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی