گلشن اقبال میں 6 سالہ بچے کے کھلے مین ہول میں گرکرلا پتا ہونے کے واقعے کا مقدمہ 10 ماہ کے بعد عزیز بھٹی تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا، جس میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن کے اعلی حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 ڈی 2 رحمن اسکوائرکے عقب اورعون ہائٹس کے سامنے کرکٹ کھیلتے ہوئے6 سالہ ابیان ولد عاطف الدین کے کھلے مین ہول میں گرکرلا پتا ہونے کے واقعیکامقدمہ 10 ماہ کے بعد عزیز بھٹی تھانے میں والد کی مدعیت میں قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا، جس میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکس سی این وقار،انجنئیر اعجاز زیدی ،میونسپل کارپوریشن کے اعلی حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی