کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا جواں سال بھائی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 15 سال کے روشم کے نام سے ہوئی، مقتول میٹرک کا طالب علم تھا۔مقتول کے والد روئیداد حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا 6 ڈاکو واردات کیلئے گھر میں داخل ہوئے، دو مسلح افراد پولیس کی وردی میں بھی تھے، ڈاکوں کی آہٹ سنتے ہی میں اپنیکمرے سے باہر آیا، دوسرے کمرے سے میرا بیٹا بھی نکلا۔مقتول نوجوان کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کردی، میرے بیٹے کو ایک گولی سینے میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔روئیدادحسین نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، مقتول 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوئوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 4 مسلح ملزمان نے عزیز آباد کے گودام میں واردات کی تھی اور شہری کو لوٹا تھا۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کا عزیز آباد سے تعاقب کررہی تھی، پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ ایک فرارہوگیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مقابلے کے دوران پولیس نے ملزمان سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔دوسری جانب منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے لڑکا جاں بحق ہوگیا، لڑکے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور میٹرک کا طالبعلم تھا، قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں کڑی سزا دی جائے۔ ادھرشاہ فیصل سے کورنگی جانے والے فلائی اوور پر ڈاکوں کی جانب سے شہریوں سے لوٹ مار کی گئی۔پولیس کے مطابق تین ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، ڈاکوں نے کئی شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا، شاہ فیصل کالونی فلائی اوور پر شہری جمع ہوگئے۔پولیس کا کہناہے کہ شہری لوگوں کو آگے جانے سے روکتے رہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فلائی اوور پر اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث وارداتیں ہوتی ہیں، اطراف میں اندھیرا ہونے کے باعث ڈاکو جھاڑیوں کے راستے فرار ہو جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی