i پاکستان

کراچی، گزشتہ 48 گھنٹوں میں 2 گھروں میں وارداتیں،مبینہ طور پر بڑی مقدار میں سونا چوری ،ملزمان فرارتازترین

June 26, 2025

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں 48 گھنٹوں کے دوران 2 گھروں میں وارداتیں ہوئی ہیں، اور مبینہ طور پر بڑی مقدار میں سونا چوری کیا گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میمن گوٹھ میں ڈاکوں نے اڑتالیس گھنٹے کے دوران دو گھروں کا صفایا کر دیا، ملزمان 50 تولہ سونا اور 21 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔وارداتوں کے مقدمات ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج کر دی گئی ہیں، جس کے مطابق ایک واردات گزشتہ روز بلوچ محلے اور دوسری قاضی محلہ میں ہوئی، گزشتہ روز 8 ڈاکوں نے بلوچ محلہ میں زبیر نامی شہری کے گھر لوٹ مار کی، جہاں سے 50 تولہ سے زائد سونا اور 21 لاکھ سے زائدرقم لوٹی گئی۔رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر 8 ڈاکو رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور خاتون خانہ کو یرغمال بنایا، اہلخانہ کو باندھ کر ڈاکو سونا، نقدی اور موبائل فون لوٹ لے گئے۔پولیس کے مطابق دوسری واردات میں 21 جون کی رات 6 ڈاکو شہری ہارون کے گھر میں گھسے، ڈاکو اہلخانہ کو باندھ کر 6 موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ان دنوں ایک اور بڑی واردات کی خبریں سرخیوں میں ہے، جس میں ڈیفنس کے ایک بنگلے سے 5 کروڑ چوری کر کے ملازمہ نے جائیدادیں بنائیں، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملازمہ 2013 سے ڈیفنس فیز 5 کے بنگلے میں کام کر رہی تھی، ملزمہ نے چوری کا اعتراف بھی کیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے چوری کے پیسوں سے گزری میں 50 لاکھ روپے کا فلیٹ خریدا، پنجاب میں 36 لاکھ مالیت کے 2 پلاٹ خریدے، جب کہ ایک کروڑ کی گاڑیاں اور 70 لاکھ کی دکان بھی خریدی، ملزمہ سے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور 46 لاکھ نقدی برآمد کی گئی، دکانوں اور فلیٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گھر کے مالک کو لندن میں نامعلوم نمبر سے کال کی گئی تھی، نامعلوم شخص نے بتایا کہ ان کی ملازمہ پیسے چوری کر کے جائیدادیں بنا رہی ہے، جب مالک کی اہلیہ نے اکائونٹنٹ سے پوچھا تو پتا چلا پانچ کروڑ روپے کم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی