i پاکستان

کراچی، ڈی آئی جی سائوتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہتازترین

August 29, 2026

کراچی میں ڈیفنس چھوٹا بخاری کے علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں دو خواتین کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی سائو تھ اسد رضا کے مطابق مقدمے کے اندراج کی وجوہات اور کیس کے حقائق کی مکمل چھان بین کی جائے گی جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساتھ توحید الرحمان معاملے کی انکوائری کریں گے۔تفتیشی پولیس کے مطابق واقعے کے مقدمے کا چالان تاحال جمع نہیں کرایا گیا جبکہ مقدمے سے چھینا جھپٹی اور چوری کی دفعات خارج کردی گئی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج میں جانبداری سامنے آئی تو ملوث افراد اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا سادہ لباس اہلکار مبینہ طور پر کورنگی پولیس کا اہلکار ہے، تاہم انکوائری کے دوران فوٹیج میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔دوسری جانب ڈیفنس خیابان بخاری کے رہائشی فلیٹ میں خواتین کے درمیان جھگڑے اور تشدد کے واقعے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں نور العین کو زخمی اور خوفزدہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، خاتون کے مطابق ناک اور منہ سے خون نکل رہا تھا، بال نوچے گئے جبکہ آنکھ پر بھی زخم آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی