i پاکستان

کراچی، جیل سے فرار قیدی کی ماں نے ذمہ داری کی مثال قائم کر دی،بیٹے کو خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیاتازترین

June 03, 2025

ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے ایک قیدی کو اس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ اس طرح ایک ں نے ذمہ داری کی مثال قائم کر دی۔مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اس کی والدہ نے نہ صرف اسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے فورا پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی۔قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ کے پاس لے کر آئی ہوں، مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا۔واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر اس ماں کے کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، شہریوں نے تبصروں میں کہا کہ ایسی مائیں معاشرے کا وقار ہیں اور ایمانداری کی روشن مثال ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی