محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی امکان ہے، جس سے موسم کسی حد تک خوشگوار ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی میں آئندہ24گھنٹوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کو گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کہیں زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور دن کے مختلف اوقات میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم اس وقت شہر میں جنوب مغربی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے حبس کی صورتحال ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مختلف اوقات میں شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ا امکان ہے، جس سے موسم کسی حد تک خوشگوار ہو سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی