i پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر3.1شدت کا زلزلہتازترین

June 04, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔قائد آباد، شاہ لطیف اور بھینس کالونی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.1 اور گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 10 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے، زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ کراچی میں اتوار سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں، اب تک تقریبا 22 بار شہر میں زلزلہ آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی