i پاکستان

کراچی، کار ساز روڈ پر بل بورڈ گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،اہلیہ اور بیٹی زخمیتازترین

June 21, 2025

کراچی میں کار ساز روڈ پر بل بورڈ کا کھمبا موٹر سائیکل سوار پر گر گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی اہلیہ اور بیٹی زخمی ہوگئیں ۔تفصیل کے مطابق کار ساز شارع فیصل پر ایئر پورٹ جانے والے ٹریک پر بل بورڈ کا خستہ حال کھمبا موٹر سائیکل سوار خاندان پر گر گیا جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق، اہلیہ اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔ریسکیوحکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ جمیل اور زخمیوں میں 40 سالہ فاطمہ اور 16 سالہ بیٹی انیسہ شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔متوفی ڈرگ روڈ کینٹ بازار کا رہائشی اور3 بچوں کا باپ تھا، جس میں دو بیٹیاں اورایک بیٹا ہے اوراپنی رہائش گاہ سے کسی رشتے دار کے گھر جا رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کے بعد شارع فیصل پر وقتی طور پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پالیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی