i پاکستان

کراچی، ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا چالاک مدعی گرفتارتازترین

April 22, 2026

کراچی میںکیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے چالاک مدعی کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق چالاک مدعی شہر کے تین تھانوں میں درج مقدمات میں مفرور نکلا۔گرفتار ملزم نے اتحاد ٹان تھانے میں نقد رقم، موبائل فون اور کاغذات گن پوائنٹ پرچھینے جانے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا تھا مگر دوران تفتیش مدعی کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مدعی شہریوں سے فراڈ اور خورد برد کے تین مقدمات میں مفرور نکلا۔ملزم کامران خان ولد محمد عمران کے خلاف ماڈل کالونی، تھانہ شارع فیصل اورگزری تھانے میں مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم کو ماڈل کالونی تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی