i پاکستان

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئیتازترین

December 16, 2023

غریب آباد انڈر پاس میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئیں جو نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون موٹر سائیکل پر شوہر کے ہمراہ غریب آباد انڈر پاس سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ پرس چھیننے کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گرگئیں اور سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئی جن کا نجی اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ انتقال کرنے والی خاتون ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی۔ رہنما ایم کیو ایم سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ناظم آباد اور تدفین بلدیہ قبرستان میں کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی