کراچی کی سائو تھ پولیس نے کلفٹن میں سابق ایس پی کے بیٹے کی فائرنگ سے ایف بی آر انسپکٹر کے زخمی ہونے کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے شکارپور سے ملزم آغا شہیر کی سرکاری گاڑی برآمد کر لی ۔پولیس کے مطابق ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹیم نے شکارپور میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا تھا۔ اس دوران ملزم آغا شہیر سرکاری گاڑی، جس پر نمبر پلیٹ SPD-970 لگی ہوئی ہے، چھوڑ کر اپنے گن مین سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔کلفٹن میں معمولی جھگڑے پر گولیاں چل گئیں، پولیس افسر کے بیٹے نے ایف بی آر انسپکٹر کو زخمی کر دیا۔پولیس نے برآمد کی گئی گاڑی کو تحویل میں لے کر کراچی منتقل کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے، اقدامِ قتل کے اس واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے کلفٹن آشیانہ اپارٹمنٹ سے لے کر شکارپور تک مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی