i پاکستان

کراچی، کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمدتازترین

June 16, 2025

کراچی کے غلاقے صدر میں کسٹمز نے موبائل مارکیٹ میں گودام پر چھاپہ مارکر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز اہلکاروں نے موبائل مارکیٹ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جس دوران بھارتی ساختہ مختلف موبائل فونز اور دیگر اشیا برآمد کی گئیں جن کی مالیت 3کروڑ روپے ہے۔حکومت نے بھارتی ساختہ اشیا کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لہذا تفتیش کی جارہی ہے کہ بھارتی ساختہ اشیا کس طرح یہاں تک پہنچیں البتہ چھاپے کے نتیجے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فروری کے مہینے میں بھی موبائل مارکیٹ سے بھارتی موبائل فون اور گٹکا برآمد کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی