i پاکستان

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک درجن کے قریب افراد زخمیتازترین

June 30, 2025

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں 5 سے 6 منزلہ عمارت کی چھت کا ایک حصہ گرگیا، متاثرہ عمارت میں کئی افراد پھنس گئے ، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، ایدھی ایمبولینس اور رضاکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تمام فلور کا ایک حصہ گرا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب لاہور میں مکان کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، یہ واقعہ پرانی انارکلی کے علاقے میں پیش آیا، ریسکیو کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہو ئے، جنہیں گنگارام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کا کہنا ہے کہ خستہ حال چھت 3 روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے وزن برداشت نا کر سکی، چھت گرنے کے اس حادثے میں کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر راولپنڈی کے علاقے نیو صرافہ بازار میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو 1122 کو لال حویلی کتے قریب نیو صرافہ بازار سے اطلاع ملی کہ ایک مکان کی چھت گر گئی ہے اور 3 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ایمرجنسی وہیکلز نے فوری رسپانس دیا، تاہم ریسکیو اسٹاف کے مطابق موقع پر کوئی شخص ملبے تلے نہیں پھنسا پایا گیا، حادثے میں مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔4 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ 2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق گھرکی کچی چھت مون سون بارشوں کے بعد کمزور ہوگئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی