کراچی کے تین مختلف علاقوں مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک تین زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔نیو کراچی پولیس نے سیکٹر الیون آئی کے قریب موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی فائرنگ کر دی، خوش قسمتی سے ایک پولیس اہلکار بلٹ پورس جیکٹ کے باعث محفوظ رہا، گولی جیکٹ پر لگی۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت معراج عرف میری کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ہلاک ملزم کا بھائی میر بالاج 2024 میں ناظم آباد پولیس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے جبکہ ہلاک ملزم کا باپ ابراہیم پولیس کارروائی کے دوران اونچائی سے گر کر ہلاک ہوا تھا۔ادھر بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن بلاک 2 کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے
قائد آباد پولیس نے لانڈھی ریڑھی روڈ کے قریب مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ہلاک اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں فورٹ پولیس کے مبینہ طور پر منشیات فروش سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام کرسٹل آئس برآمد ہوئی، برآمد کرسٹل آئس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے، ہلاک ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس حکام کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت عبدالمالک ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم کا تعلق ضلع مستونگ بلوچستان سے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی