i پاکستان

کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارتازترین

August 10, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے، ریسکیو حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ارسلان اور صابر کے نام سے کی گئی دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستولیں، موبائل فونز، نقد رقم اور بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، زخمی ملزموں کو ہسپتال داخل کرا کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی