کراچی میں 23 فروری سے موسم دوبارہ سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 فروری سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے جس کے باعث موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی بلوچستان کی شمال مغربی ہواں کے اثر کے باعث ہوگی جس کے نتیجے میں موسم سرد اور راتیں ٹھنڈی رہنے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی