i پاکستان

کراچی میں 31 جولائی کی شام سے 2 اگست تک بارش کا امکانتازترین

July 30, 2026

محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم اگست کی شام سے بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیلج بنگال میں بننے والے ہوا کے شدید کم دبائو کی شدت برقرار ہے اور یہ سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں مدھیہ پردیش میں موجود ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 12 گھنٹوں کے دوران یہ سسٹم کمزور ہونا شروع ہوجائے گا، سسٹم ڈپریشن بننے کے 24 سے 36گھنٹوں بعد ہوا کے کم دبائو میں تبدیل ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہے، مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہے، سسٹم کے زیراثرتھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی سانگھڑ اور حیدرآباد میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31جولائی کی شام یا رات سے 2 اگست تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے، کراچی میں سسٹم کے زیراثریکم اگست کی شام سے 2 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے، شہر میں ہلکی سے معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے تاہم اس سسٹم کے زیر اثر کراچی موسلا دھار بارش کا امکان نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی