i پاکستان

کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.6 ریکارڈ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتازترین

June 16, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.6 اور اس کا مرکز 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، زلزلے کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد اب 40 ہوچکی ہے ۔سونامی وراننگ سیل کراچی کے سربراہ امیر حیدر نے گزشتہ دنوں اعتراف کیا تھا کہ ملیر اور ملحقہ آبادیوں میں 2011 اور 2012 کے علاوہ ہر سال زلزلے آئے، 2009 میں 3 ماہ تک 15 کے قریب زلزلے آئے۔انہوں نے کہا تھا کہ حالیہ زلزلوں کی فریکونسی آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے، ماضی میں آلات کی کمی کی وجہ سے زلزلے بروقت ریکارڈ کا حصہ نہ بن سکے، 14 ستمبر 2003 کو کراچی میں سب سے زیادہ 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی