i پاکستان

کراچی میں ایس ایچ او تعیناتی کے لیے ٹیسٹ پاس سسٹم فعالتازترین

March 27, 2024

شہر قائد کے تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے ٹیسٹ پاس سسٹم فعال کردیا گیا۔ پولیس چیف نے ایس ایچ اوز لگانے کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویوز سے متعلق کمیٹی قائم کردی۔ اچھی شہرت کے حامل افسران کو ایس ایچ اوز کے پول میں شامل کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق انسپکٹر اور سب انسپکٹر یو ایس سی کوالیفائیڈ افسران اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ جو ایس ایچ او تعینات ہیں وہ بھی ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ جن افسران نے ماضی میں ٹیسٹ پاس کیا ہے, وہ درخواستیں جمع نہ کرائیں۔ تمام افسران کو پاس ہونے والے پول سے ایس ایچ اوز لگایا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹیسٹ پاس ایس ایچ اوز کا پول پالیسی متعارف کرائی تھی۔ یو ایس سی کوالیفائیڈ نہ ہونے والے افسران کو ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی