میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے، بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹر امتحانات کا آغاز ہوگیا ،امتحانات کے دوران پرچہ آوٹ ہونے کا سلسلہ روکا نہ جا سکا، فول پروف انتظامات اورواٹرمارک بھی کام نہ آیا اور حسب روایت ہفتہ کو بارہویں جماعت کا پرچہ مقررہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ نقل مافیا نے پرچے کے آغاز سے قبل ہی نگریزی کا حل شدہ پرچہ واٹس اپ گروپ میں شیئر کردیا۔ دوسری جانب خیرپور میں گیارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وقت سے پہلے آوٹ ہوگیا، پرچہ واٹس ایپ کے مختلف گروپس میں وقت سے15منٹ پہلے پہنچا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی