محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 27جون سے بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں نہ صرف 27 جون کو بادلوں کے برسنے کا امکان ہے بلکہ 28 اور 29 جون کو شہر میں بارش کا امکان زیادہ ہے، کراچی میں 27 سے 29 جون کے دوران تیز اور معتدل بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے، 26 جون سے سسٹم سندھ پر اثرانداز ہونا شروع ہوگا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں 25 سے 29 جون تک بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں 26 سے 28 جون بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 25 سے 28 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔ژوب، کوئٹہ، بارکھان، مستونگ اور زیارت میں بارشیں متوقع ہیں، خیبرپختونخوا میں 25 سے 29 جون تک شدید بارش کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی