کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے الیکٹرک بس سروس بھی جزوی متاثر ہوگئی ہے۔پیپلز بس سروس کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین روز سے مہران ڈپو پر بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث ای وی بسوں کی جگہ دوسری ہائبرڈ بسیں چلائی جارہی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق ای وی 1 ملیر کینٹ سے سی ویو، ای وی 3 ملیر کینٹ سے نمائش لائی جاتی ہے جب کہ آر ون پنک بس کھوکھرا پار سے ڈاکیارڈ تک چلائی جاتی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تینوں روٹس ای وی بس سروس کے ہیں جو مہران ڈپو سیچلتے ہیں، اگر بجلی کی فراہمی کو بحال نہیں کیا گیا تو یہ روٹس معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی