i پاکستان

کراچی میں بسوں کااضافہ خوش آئند ہے، وزیراعلی سندھ کا پیپلز بس سروس کی تقریب سے خطابتازترین

January 10, 2024

کراچی کے شہریوں کے لیے مزید 30 بسیں پیپلز بس سروس کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر نے کہا ہے کہ شہر میں بسوں کااضافہ ہونا خوش آئند ہے۔ کراچی کے شہریوں کے لیے مزید 30 بسیں پیپلز بس سروس کے بیڑے میں شامل ہوگئیں۔ مزار قائد پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بسوں کااضافہ ہونا خوش آئند ہے، گرین لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق وفاق کو خط لکھا ہے۔ قبل ازیں میئرکراچی مرتضی وہاب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ پیپلز بس سروس کی نئی بسوں کو شہر کی سڑکوں پر روانہ کرنے کی افتتاحی تقریب مزار قائد پر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی