i پاکستان

کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، آئندہ چند روز کے دوران بونداباندی یا پھوار ہونے کا امکانتازترین

June 30, 2025

کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان نہیں تاہم آئندہ چند روز کے دوران بونداباندی یا پھوار ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں مطلع جزوی رہنے کی توقع ہے جب کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا ایک دوسرا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جو 5 جولائی سے کراچی پر بارشوں کی صورت اثرانداز ہوسکتا ہے تاہم ان بارشوں کی شدت کے متعلق آئندہ 2 سے 3 روز میں صورتحال واضح ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی