i پاکستان

کراچی میں دلہن نے پستول کی گولی نگل لیتازترین

March 04, 2024

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں دلہن نے پستول کی گولی نگل لی۔ پولیس کے مطابق پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر خاتون کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کے شوہرکے مطابق پستول صاف کرنے کے لیے گولیاں باہر رکھی تھیں، اہلیہ نے مذاق میں گولی منہ میں رکھی جو اندر چلی گئی، دلہن کا ایکسرے کروایا گیا جس میں گولی واضح دیکھی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی