مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مھچر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ نور حسن ولد غلام سبحان کے نام سے کی گئی ، علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول ساونڈ سسٹم کرائے پر دینے کا کام کرتا تھا اور تین بچوں کا باپ تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی