i پاکستان

کراچی میں فیملی وی لاگنگ کے نام پر سوشل میڈیا پر فحش مواد کی موجودگی سے متعلق کیس کی سماعتتازترین

February 01, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں فیملی وی لاگنگ کے نام پر سوشل میڈیا پر فحش مواد کی موجودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے حسن بیگ کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فیس بک ، ٹک ٹاک ، یوٹیوب، اسنیپ چیٹ اور دیگر ایپس سے غیر اخلاقی مواد پر فوری ایکشن لینے کا حکم دیا ہے،عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو کارروائی کرکے 20فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت اور دیگر کارروائی کرکے 20فروری تک رپورٹ پیش کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی