i پاکستان

کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشانتازترین

June 10, 2026

کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامناہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ صبح 6 سے 10 بجے تک گیس فراہمی کاشیڈول ہے لیکن مختلف علاقوں میں گیس 7 بجے تک بحال کی جاتی ہے۔صارفین کے مطابق کئی علاقوں میں گیس 10 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے بند کیے جانے کی شکایات ہیں۔حکومتی اعلان پر سوئی سدرن گیس کمپنی عملدرآمد نہیں کر رہی جس وجہ سے گھروں میں خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی