i پاکستان

کراچی میں جھنڈا لگانے پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم، ایک دوسرے پر تشددتازترین

September 04, 2023

کراچی کے علاقے اورنگی ٹان گبول گوٹھ میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑا پارک میں جھنڈا لگانے کے معاملے پر ہوا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ کارکنان نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں سے تشدد کیا جس میں متعدد کارکنان شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی