i پاکستان

کراچی میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغازتازترین

October 05, 2023

شہر قائد کراچی میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے مختلف دکانوں پر اچانک چھاپے مار کر کلفٹن اور ڈیفنس میں مہنگے داموں پر دودھ فروخت کرنے والی دو دکانوں کو سیل کر دیا۔کمشنرکراچی نے کہا کہ دودھ کی سرکاری قیمت فی لیٹر 200 روپے ہے، دکاندار دودھ فی لیٹر 230 روپے میں کر رہے تھے، مختلف دکانوں پر خود قیمتیں چیک کر رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی