i پاکستان

کراچی میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد مضبوط شکل اختیار نہیں کر سکاتازترین

January 19, 2024

کراچی میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد مضبوط شکل اختیار نہیں کر سکا۔ کراچی کی 47 صوبائی نشستوں پر ہم خیال جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر گئیں، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کراچی کی 31 صوبائی اور 18 قومی نشستوں پر آمنے سامنے ہیں۔ اسی طرح پی ایس 97 پر ایم کیو ایم، ن لیگ، جے یو آئی، جی ڈی اے، اے این پی آمنے سامنے ہیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد نہ ہو سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی