پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کراچی میں رہنے کے حوا لے سے سوال کے جواب میں کچھ لمحے سوچا اور کہا 'کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا'۔ شرمیلاکا جواب سن کر وہاں موجود شرکاء تالیاں بجائیں اور ساتھ ہی مسکرا اٹھے۔اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں شرمیلا فاروقی نے کہا 'میں سیاست چھوڑ سکتی ہوں لیکن ڈرامے دیکھنا نہیں چھوڑ سکتی، بہت شوق سے ڈرامے دیکھتی ہوں'۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی