i پاکستان

کراچی میں شدید گرمی، یو اے ای قونصل خانے کے ورکرز کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک کام نہ کرنے کی ہدایتتازترین

June 13, 2026

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے دوران کارکنوں کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدای کی ہے۔ قونصل خانے سے جاری بیان میں ڈاکٹر بخیت عتیق نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے اپنے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام معطل رکھا جائے۔قونصل جنرل کے مطابق کارکنوں کو سایہ دار آرام گاہیں، پینے کا صاف پانی سمیت سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ شدید گرمی کے اثرات سے ان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید موسمی حالات کے دوران کارکنوں کا تحفظ انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی