ماہرین صحت نے کراچی میں شدید گرمی کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ د یا ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔ماہرینِ صحت کے مطابق ک کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور پانی ابال کر پیئیں، زیادہ پسینے میں جلد کو صاف اور خشک رکھیں تاکہ دانوں اور الرجی سے بچا جا سکے۔ماہرین نے کہا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونا اور ہلکا موئسچرائزر استعمال کرنا جلد کو خشکی اور جلن سے بچاتا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ24گھنٹوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کراچی میں رات کو کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواں کی رفتار 19 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی