i پاکستان

کراچی، میاں بیوی پر مشتمل خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، 64 لاکھ کی ڈکیتی کا اعترافتازترین

May 08, 2026

کراچی میں پولیس نے میاں بیوی پر مشتمل ایک انتہائی منظم اور خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق نیو کراچی صدیق آباد قبرستان کے قریب پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی پر مشتمل ایک انتہائی منظم اور خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہوئے، جس کے بعد ایک خاتون سمیت مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے 64 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ 20 اپریل کو نیو سبزی منڈی گیٹ پر پیٹرول پمپ کے مالک سے 64 لاکھ روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث تھا۔ اس واردات کے دوران ملزمان نے مزاحمت پر پیٹرول پمپ مالک کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے پہلے ہی حاصل کر لی تھی۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان سرجانی ٹائو ن میں ایک میڈیکل اسٹور پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں بھی ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی سنگین وارداتوں میں سرگرم تھا اور ان کی گرفتاری سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی