کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہفتے کی صبح لانڈھی، شاہ فیصل کے علاقے ملت ٹائون اور ماروی گوٹھ قائد آباد و اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔اطلاعات کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 53 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 35 کلومیٹر اور شدت 3.2 ریکارڈکی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب تک مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 39 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی