i پاکستان

کراچی، مختلف حادثات و واقعات میں نوجوان جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمیتازترین

April 27, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور پراسرار واقعات کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹائو ن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں ایک گھر کے اندر پراسرار طور پر ایک خاتون زخمی حالت میں پائی گئیں۔زخمی خاتون کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 48 سالہ آمنہ ندیم کے نام سے کی گئی ہے۔دوسری جانب شاہراہ فیصل نرسری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت 22 سالہ عمیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں تیموریہ تھانے کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان موٹرسائیکل سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوا۔متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ ولید کے نام سے کی گئی ہے۔اورنگی ٹائو ن 10 نمبر حنیف آباد غوثیہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ عاقب کے نام سے کی گئی۔دوسریجانب پولیس حکام کے مطابق کلفٹن بلاک 6 میں 11ہویں منزل کے فلیٹ سے گر کر بچی جاں بحق ہوگئی، 11 سالہ بچی کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی کھیل کود کے دوران بالکونی سے گر گئی، واقعہ بظاہر حادثہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی