کراچی میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق کراچی میں گلبہار کے علاقے میں فلیٹ میں گیس بھر جانے سے آگ لگنے کی وجہ سے ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق گلبہار میں رہائشی عمارت کے گرانڈ فلور پر فلیٹ میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا۔دھماکے سے آگ لگ جانے سے 50سالہ خاتون جھلس گئی اوروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث یا آگ جلانے سے دھماکا ہوا۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹراے4 میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا
مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران حملہ ہوا اور نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے اسے قتل کیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جب کہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر دو گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔حادثہ بلدیہ ٹائون سپارکو کٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گاڑیاں یز رفتاری کے باعث ٹکرائیں تاہم حتمی مقف حادثے کی تفصیلی تفتیش کے بعد سامنے آئے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی